قومی اسمبلی کے آخری روز اراکین کا آپس میں نوک جھونک کا سلسلہ جاری رہا

آپ کی پارٹی والے بتائیں شیریں مزاری کو الیکشن لڑنا چاہیی سپیکر کا سوال پی ٹی آئی ارکان نے حمایت میں ہاتھ کھڑے کردئیے

جمعرات 31 مئی 2018 18:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) قومی اسمبلی کے آخری روز اراکین کا آپس میں نوک جھونک کا سلسلہ جاری رہا۔ سپیکر ایاز صادق اور شیریں مزاری کے درمیان بھی دلچسپ مکالمہ ہوا۔ایاز صادق نے سوال کیا کہ آپ کی پارٹی والے بتائیں شیریں مزاری کو الیکشن لڑنا چاہیی جس پرپی ٹی آئی ارکان نے حمایت میں ہاتھ کھڑے کردئیے۔

(جاری ہے)

شیریں مزاری بولی نہیں میں جنرل الیکشن میں حصہ نہیں لے رہی جس پر سپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ سب کو مبارک ہو، شیریں مزاری صاحبہ جنرل الیکشن میں حصہ لیں گی۔ایاز صادق کا کہنا تھا کہ آج قومی اسمبلی کا آخری دن ہے سب تحمل کا مظاہرہ کریں جو تلخ باتیں کرنی ہیں ،وہ الیکشن مہم کے دوران کریں۔آج آخری دن ہے خدا کا واسطہ ہے کسی کے خلاف کوئی بات نا کرے،یہاں برا بھلا کہیں اوربعد میں ساتھ کھانا کھائیں، یہ مناسب نہیں۔