راولپنڈی میںمسلم لیگ کی کامیابی کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم کی ذمہ داری سینیٹر چوہدری تنویر علی خان کو سونپی جائے ،تحسین فواد

ہم قائدین کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کے ہر فیصلے میں قیادت کے ساتھ ہیں آئندہ انتخابات میں خواتین کو مخصوص نشستوں کے علاوہ5 جنرل نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے کا اختیار دیا جائے گا،پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی

جمعرات 31 مئی 2018 21:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی وسابق جنرل سیکرٹری(کوکس) تحسین فواد نے کہا ہے کہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی میںمسلم لیگ کی کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ آئندہ انتخابات کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم کی ذمہ داری سینیٹر چوہدری تنویر علی خان کو سونپی جائے تاہم قائدین کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کے ہر فیصلے میں قیادت کے ساتھ ہیں آئندہ انتخابات میں خواتین کو مخصوص نشستوں کے علاوہ5 جنرل نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے کا اختیار دیا جائے گا راولپنڈی مسلم لیگ ن کا قلعہ اور نوازشریف کا شہر ہے میاں نواز شریف ہی ہمارے قائد ہیں اور رہیں گے وہ پاکستان کے ہر مسلم لیگی کے دل کی دھڑکن ہیں میاں نواز شریف ہی پاکستان کے سچے، بے باک ، مخلص اور محب وطن لیڈرہیں نواز شریف وہ نڈر اور عوامی لیڈر ہیں جسے صرف عوام کا اعتماد اور محبت کھو جانے کے سوا کوئی ڈر نہیں ہوتا مسلم لیگ ن راولپنڈی کی خواتین اپنے قائدین کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ن لیگ کے پاس جادو کی چھڑی نہیں ہے اس کے باوجود راولپنڈی کے عوام اور خصوصا خواتین کے لئے بے شمار منصوبے متعارف کروائے ہیں جن میں سے بیشتر مکمل ہو چکے ہیں اور بہت سے زیر تکمیل ہیں ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی تحسین فواد نے آن لائن کو خصوصی انٹرویو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ راولپنڈی نواز شریف کا شہر تھا ہے اور رہے گا لیکن راولپنڈی میں مسلم لیگ ن میں دھڑے بندیوں اور چند عناصر کے ذاتی مفادات کی جنگ کا نقصان پارٹی کو ہو گا راولپنڈی کی قیادت کو متحد ہو کر نواز شریف کو مضبوط بنانا ہو گا تحسین فواد نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے گزشتہ 5سالوں میں پورے ملک کا انفراسٹرکچر بدل کر رکھ دیا ہے اور ملک بھر میں بچھائے جانے والے سڑکوں کے جا ل نے دور دراز علاقوں کے فاصلوں کو کم کر کے کاروبار سمیت دیگر معاملات میں آسانیاں فراہم کی ہیں ان کے ترقیاتی منصوبوں نے ملک میں بے شمار روگار کے موقع فراہم کئے ہیں اور سی پیک منصوبے نے نہ صرف پاکستان کی عالمی سطح پر اہمیت میں حد درجہ اضافہ کیا ہے بلکہ بیرون ملک سرمایہ کاروں کا رجحان پاکستان کی طرف موڑ دیا ہے تحسین فواد نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک منظم اورملکی ترقی کے لئے شب وروز محنت سے کام کرنے والی جماعت ہے اورپاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی ن لیگ اقتدار میں آئی ہے ملک بھر میں ترقیاتی کام تیز تر ہوئے ہیں ن لیگ ایک ضلع یا صوبے میں نہیں بلکہ پورے ملک میںتعلیم ، صحت روزگار اور دیگر سہولیات کی دستیابی کی ضامن جماعت ہے خواتین کی حوصلہ افزائی کرنا انھیں ہر شعبہ میں روزگارکے مواقع فراہم کرنا مسلم لیگ ن ہی کی کاوشوںکا نتیجہ ہے عورتوں کو ان کے بنیادی حقوق اور شخصیت کے ساتھ جینے کا حق دینے کے لئی8 مارچ 2014کو خواتین کے حقوق کا بل پاس کیاان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے اقتدار میں آنے کے بعد کسی مخصوص علاقے کو سہولیات سے نہیں نوازا بلکہ پورے ملک کے مسائل کو بیک جنبش قلم حل کرنے کے فیصلے اور اقدامات کئے ہیں جن میں بجلی ، اور گیس کے مسائل سر فہرست ہیں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کی سطح پر تعلیم اور صحت کے شعبہ میں وزیر اعلی کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیںلیکن راولپنڈی کی عوام سے دلی محبت کے باعث موجودہ حکومت نے سب سے زیادہ ترقیاتی فنڈ راولپنڈ ی کو دیئے ہیں صوبائی حکومت نے خواتین کے لئے ووکیشنل سینٹرز کا قیام روزگار کے لئے آسان شرائط پر چھوٹے بڑے قرضوں کی فراہمی مسلم لیگ ن کی ملک و قوم سے مخلص ہونے کا ثبوت ہیںپاکستان مسلم لیگ کی قیادت دن رات پاکستان کی ترقیاتی کاموں کی منصوبہ بندی میں مصروف عمل ہے تا کہ آنے والے جدید دور میں پاکستان کوبھی ترقی ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کر سکیں موجودہ حکومت کی پالیسیاں صرف ایک مخصوص طبقے کے لئے نہیں ہے بلکہ ہر طبقے کے لئے الگ منصوبہ متعارف کروایا ہے تا کہ پاکستان کا ہر شہری مستفید ہو سکے پارٹی ورکروں کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے کبھی بھی پارٹی کی سطح پر ورکروں کی خدمات کو کبھی نظر انداز کر کے ان کی حوصلہ شکنی نہیں کرتے ان کی نظر میں پارٹی کے ادنی سے ادنی کارکن کا اپنا مقام اور اہمیت ہوتی ہے انھوں نے کہا کہ جلد ہی راولپنڈی کینٹ میں پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پا لیا جائے گا اور کینٹ کے لئے متوقع ترقیاتی کاموں میں ٹی بی سینٹر کی تکمیل اور مختلف علاقوں میں خواتین کے لئے سلائی اور ووکیشنل سینٹرزبنائے ہیں جن کے قیام سے زیادہ سے زیادہ خواتین اپنے پسندیدہ شعبہ میں مہارت حاصل کرنے کے بعد بہتر روزگار کے ذریعے اپنے اہل خانہ کی کفالت میں مردوں کے شانہ بشانہ گھر کے سربراہ کا بوجھ کم کرنے میں معاونت کر سکیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے تعلیمی ویژن کے مطابق عملدرآمد کے بعد تعلیمی معیار میں واضح بہتری آئی ہے لیکن چند کرپٹ افسران کی وجہ سے تعلیمی معاملات اور اداروں میں بد نظمی دیکھنے میں آئی ہے تحسین فواد نے کہا کہ مسلم لیگ ن واحد سیاسی جماعت ہے جس نے بیک وقت تمام شعبوں پر یکساں توجہ دی ہے پھر چاہے وہ تعلیم ہو، صحت ہو، کاروباری حلقے ہوں یا ملکی انفراسٹرکچر ہو گزشتہ 5 سالوں میں ہر شعبہ میں نمایاں بہتری نظر آتی ہے۔