ہم 5سال پارلیمنٹ میں بیٹھے رہے، اپوزیشن کنٹینر پر چڑھ کر سازشیں اور امپائر کی انگلی کا انتظار کرتی رہی،کیپٹن(ر) صفدر

دیکھنا ہوگا کہ کچھ عرصہ سے بلوچستان سازشوں کا گڑھ کیوں بن گیا ،بلوچستان میں سازشیوں کو نظر آرہا ہے کہ وہ نواز شریف کو آنے سے نہیں روک سکتے،28جولائی کے فیصلے سے پارلیمنٹ کمزور ہوئی، اداروں نے اپنی ساکھ کمزور کی ،5سالوں میں جمہوریت نے بہت کچھ کھویا اور پا یا ہے، حا لات جو بھی ہوں مستقبل پاکستان میں صرف مسلم لیگ(ن) کا تھا ، ہے اور رہے گا رہنما مسلم لیگ (ن) کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈ یا سے گفتگو

جمعرات 31 مئی 2018 22:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر) صفدر نے کہا ہے کہ ہم 5سال کے دوران پارلیمنٹ میں بیٹھے رہے جبکہ اپوزیشن کنٹینر پر چڑھ کر سازشیں کرتی رہی اور امپائر کی انگلی کا انتظار کرتی رہی، دیکھنا ہوگا کہ کچھ عرصہ سے بلوچستان سازشوں کا گڑھ کیوں بن گیا ہے،بلوچستان میں سازشیوں کو نظر آرہا ہے کہ وہ نواز شریف کو آنے سے نہیں روک سکتے اس لیے الیکشن ملتوی کرانا چاہ رہے ہیں،28جولائی کے فیصلے سے پارلیمنٹ کمزور ہوئی اور اداروں نے اپنی ساکھ کمزور کی ،5سالوں میں جمہوریت نے بہت کچھ کھویا اور پا یا ہے، حا لات جو بھی ہوں مستقبل پاکستان میں صرف مسلم لیگ(ن) کا تھا ، ہے اور رہے گا۔

وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ مسلسل دوسری جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کر رہی ہے۔ آنے والی حکومت بھی جمہوری ہی ہوگی کیونکہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت کے ساتھ وابستہ ہے۔ ہم نے مارشل لاء کے تمام راستے بند کر دیے ہیں، اب عوامی نمائندے ہی حکومت کریں گے۔ الیکشن ملتوی کرنے کا کہنے والے ملک دشمن اور عوام کے غدار ہیں جن کے خلاف آئین کے تحت آئین کے خلاف کاروائی کی جانی چائیے۔

ہمیں دیکھنا ہوگا کہ کچھ عرصہ سے بلوچستان سازشوں کا گڑھ کیوں بن گیا ہے۔ اس میں ملوث لوگوں کو بے نقاب کرنا ہوگا ۔ ایسا لگتا ہے کہ کسی نے بلوچستان اسمبلی کو کرائے پر خرید دکھا ہے ۔ اس سے قبل ایک منتخب حکومت کو بھی بلوچستان اسمبلی سے سازش کے ذریعے ختختم کیا گیا اور چئیرمین سینیٹ کو جس انداز میں لا یا گیا وہ سب کے سامنے ہے۔ ہم تمام حالات سے با خبر ہیں اور ان سازشوں کے آگے بنکر بنا رہے ہیں۔

ہ بلوچستان میں سازشیوں کو نظر آرہا ہے کہ وہ نواز شریف کو آنے سے نہیں روک سکتے اس لیے الیکشن ملتوی کرانا چاہ رہے ہیں۔ہم 5سال کے دوران پارلیمنٹ میں بیٹھے رہے جبکہ اپوزیشن کنٹینر پر چڑھ کر سازشیں کرتی رہی اور امپائر کی انگلی کا انتظار کرتی رہی ۔ جمہوریت آئین کے سائے میں ہمیشہ مضبوط ہوتی ہے۔ آئین اور پارلیمنٹ ہی اس ملک کو چلا سکتی ہے اور عوام کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ان5سالوں میں جمہوریت نے بہت کچھ کھویا اور پا یا ہے۔ 28جولائی کے فیصلے سے پارلیمنٹ کمزور ہوئی اور اداروں نے اپنی ساکھ کمزور کی ۔ حا لات جو بھی ہوں مستقبل پاکستان میں صرف مسلم لیگ کا تھا ، ہے اور رہے گا(ع خ)