Live Updates

عمران نیازی کی سیاست سے ہمیشہ ن لیگ کا فائدہ ہوا ، سیاست تو ان کی سمجھ سے بالا تر ہے ان میں یہ بھی صلاحیت نہیں کہ انہیں کرکٹ کے امپائر کے طور پر رکھا جائے

پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کابیان

جمعرات 31 مئی 2018 23:10

عمران نیازی کی سیاست سے ہمیشہ ن لیگ کا فائدہ ہوا ، سیاست تو ان کی سمجھ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی سیاست سے ہمیشہ ن لیگ کا فائدہ ہوا۔ سیاست تو ان کی سمجھ سے بالا تر ہے ان میں یہ بھی صلاحیت نہیں کہ انہیں کرکٹ کے ایمپائر کے طور پر رکھا جائے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کے پی اور پنجاب میں عمران خان کے فیصلوں کو جاری نیازی ڈرامہ قر اردیتے ہوئے اپنے ردعمل میں سعید غنی نے کہا کہ بات صرف عمران نیازی کی نہیں پی ٹی آئی میں آواے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے کیونکہ پی ٹی آئی سیاسی پارٹی نہیں بلکہ ایک فین کلب ہے۔

(جاری ہے)

سعید غنی نے کہا کہ جس طرح پی ٹی آئی نے کے پی اور پنجاب میں نگران وزیراعلیٰ کے لئے فیصلوں کا اعلان کیا اور پھر فیصلہ واپس لیا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق کے پی میں نگران وزیراعلیٰ کی بولی لگی جس کو عمران نیازی نے منظور کیا اور یہی صورتحال پنجاب میں رہی۔ سعید غنی نے کہا کہ تحقیقات ہونی چاہئیں کہ پرویز خٹک اور محمود الرشید کی شکل میں عمران نیازی کتنے میں بکے۔ انہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ قوم کے سامنے یہ حقیقت کھل کر سامنے آئی ہے کہ عمران نیازی میں قومی اہمیت کے معاملات حل کرنے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات