گرڈ اسٹیشن 132کے وی ڈیرہ مراد جمالی کے ایک 20/26ہائی ٹرانسفارمرکانامعلوم افراد نے لاکھوں روپے کے ہزاروں لیٹر تیل نکالنے کا انکشاف

جمعرات 31 مئی 2018 23:27

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2018ء) گرڈ اسٹیشن 132کے وی ڈیرہ مراد جمالی کے ایک 20/26ہائی ٹرانسفارمرکانامعلوم افراد نے لاکھوں روپے کے ہزاروں لیٹر تیل نکالنے کا انکشاف بغیر تیل کے 20/26ہائی ٹرانسفارمر نصب کردیا گیا چیف انجینئر کیسکو بلوچستان نے تیل نکالنے آٹھ فیڈر ایک ٹرانسفارمر پر چلانے کی انکوائری کا حکم دے دیا تفصیلات کے مطابق واپڈا کی جانب سے ڈیرہ مراد جمالی گرڈ اسٹیشن 66کے وی کو اپ گریڈ کرنے کیلئے دو 20/26ہائی ٹرانسفارمر گرڈ اسٹیشن 132کے وی ڈیرہ مراد جمالی لائے گئے جب انجینئروں نے 20/26ہائی ٹرانسفارمر نصب کرنے کیلئے کام شروع کیا تو معلوم ہوا کہ نامعلوم افراد نے لاکھوں روپے کے ہزاروں لیٹر تیل ایک ٹرانسفارمر سے نکال لیا گیا ہے مجبورا بغیر تیل کے 20/26ہائی ٹرانسفارمر نصب کرکے بالا حکا م کو اطلاع کردی گئی تھی واپڈا کے ذرائع کے مطابق چیف انجینئر کیسکو بلوچستان نے برہمی کا اظہار کرتے ہو ئے گرڈ اسٹیشن 132کے وی ڈیرہ مراد جمالی کے 20/26ہائی ٹرانسفارمرکے تیل نکالنے اور گرڈ اسٹیشن ڈیرہ مراد جمالی کے 20/26 کے ایک ہائی ٹرانسفارمرپر آٹھ فیڈر ایک ساتھ چلانے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔