غازی بیراج پر پابندی کے باوجود نہانے والے نوجوانوں کے خلاف کارروائی، درجنوں گرفتار

جمعہ 1 جون 2018 14:54

ہری پور۔ یکم جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) پولیس نے غازی بیراج پر پابندی کے باوجود نہانے والے نوجوانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر ڈی ایس پی غازی شمریز خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ غازی نعمان خان کی ہمراہ نفری پولیس کے کارروائی کے دوران نہانے والے درجنوں نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ یاد رہے کہ غازی بیراج کے قریب قبل ازیں بھی نہاتے ہوئے ڈوب کر تین افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جس پر ہری پور انتظامیہ کی طرف سے پابندی عائد کی گی ہے۔ خلاف ورزی پر ان نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :