Live Updates

کیا دھرنے کے پیچھے اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی کا کوئی کردار تھا؟

معروف صحافی دھرنے سے متعلق اہم خبر دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 1 جون 2018 16:22

کیا دھرنے کے پیچھے اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی کا کوئی کردار تھا؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ یکم جون 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی ندیم ملک نے کہا کہ دھرنے کے پیچھے ایک دو کریکٹرز تھے، جیسے اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی کا دھرنے کے معاملے پر کردار کافی متنازعہ شکل میں ںطر آتا ہے۔ میں نے جتنے بھی ریٹائرڈ افسران سے بات کی ہے مجھے اس میں ان کا کردار نظر آتا ہے۔ یہ معاملہ چار حلقوں کی تحقیق سے شروع ہو اتھا۔

عمران خان کے پاس ان چاروں حلقوں سے متعلق کوئی نہ کوئی ثبوت ضرور تھا جس پر انہوں نے یہی حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا۔ اب آپ نتائج دیکھ لیں کہ خواجہ سعد رفیق کا فیصلہ ان کے خلاف گیا،اسپیکر ایاز صادق کے حلقے کا فیصلہ بھی ان کے خلاف گیا، سوائے خواجہ آصف والے کیس کے تمام فیصلے ان کے خلاف گئے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد ماڈل ٹاؤن کا واقعہ بھی ہوا، مجھے ایسے لگا تھا کہ اس وقت کسی کو بیٹھے ہوئے ایک موقع نظر آیا کہ نواز شریف کے سیاسی قد میں کمی لائی جائے، وہیں سے مجھے لگتا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کا دھرنے میں کوئی کردار تھا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں فیض آباد دھرنے سے متعلق بھی یہ تاثر دیا گیا تھا کہ اس دھرنے میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا ہاتھ ہے لیکن بعد ازاں یہ تاثر تب زائل ہوا جب فیض آباد دھرنا کیس سے متعلق وزارت دفاع کی 8 صفحات پرمشتمل رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ آئی ایس آئی کودھرنا ختم کرانے کا ٹاسک خود حکومت نے دیا،وزیراعظم ہاؤس میں26 نومبرکے اجلاس میں آئی ایس آئی کو ذمہ داری سونپی گئی۔ تاہم آئی ایس آئی سے متعلق غلط تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ دھرنوں کے پیچھے آئی ایس آئی ہے۔ جس کے بعد آئی ایس آئی نے معاملے کے پُرامن حل کے لیے حکومت سے مکمل تعاون کیا تھا۔ 
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات