پنجاب بھرمیں 821ٹریفک حادثات ، 04 افراد جاںبحق،936زخمی

جمعہ 1 جون 2018 16:51

لاہور۔یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی821 مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں560 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا، ان حادثات میں372 افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی، پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثاتمیں 04 افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں، ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 419 ڈرائیوز، 09کم عمرڈرائیورز، 400 مسافر اور117پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ، اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ223 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت225 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد71حادثات میں83 متاثرین کے ساتھ دوسرے اور ملتان 67 حادثات میں75متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل936 متاثرین میں741مرد اور195خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں154 فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور 494 افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ288 زخمی افراد کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے، ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں680 موٹر سائیکلز،111آٹو رکشے،63 موٹر کاریں،11مسافربسیں، 38 وین، 33 ٹرک اور85 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔