Live Updates

عمران خان کیخلاف تحریک انصاف کی تاریخ کی سب سے بڑی بغاوت

عمران خان کا این اے 53 کا فیصلہ پی ٹی آئی ورکروں و بلدیاتی نمائندوں نے چیلنج کر دیا، اسلام آباد کے عہدیداروں اور بلدیات کے منتخب چیئرمین اور کونسلر کا استعفے دینے کا اعلان

جمعہ 1 جون 2018 20:45

عمران خان کیخلاف تحریک انصاف کی تاریخ کی سب سے بڑی بغاوت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2018ء) اسلام آباد میں عمران خان کا این ایً53کا فیصلہ تحریک انصاف کے ورکروں اور بلدیاتی نمائندوں نے چیلنج کر دیا ۔ اسلام آباد کے عہدے داروں اور بلدیات کے منتخب چیئرمین اور کونسلر کا استعفے دینے کا اعلان ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق اسلام آباد میں عمران خان صاحب کا این ایً53کا فیصلہ تحریک انصاف کے ورکروں اور بلدیاتی نمائندوں نے چیلنج کر تے ہوئے کہا ہے کہ عامر کیانی کو صرف ذاتی دوستی کی بنا پے زبردستی نواز جا رہا ہے جو میرٹ کا قتل ہے ،عامر کیانی شمالی پنجاب کا صدر ہے وہ وہاں کے 8 اضلاع میں سے کسی حلقے سے الیکشن لڑے ،اسلام آباد این اے 53 کے ٹکٹ کا حقدار مقامی امیدوار چوہدری الیاس مہربان ہے جس نے سالوں دن رات اس حلقے میں محنت کی اور پارٹی پیغام گھر گھر پہنچایا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات