ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس شوکت علی کی میگا کرپشن
چیف جسٹس کا میڈیا رپورٹس میں نشاندہی اور معروف صحافی کی درخواست پر ازخود نوٹس
جمعہ 1 جون 2018 23:03
(جاری ہے)
کسٹمز ڈیپارٹمنٹ اعتراف کرتا ہے کہ 46فیصد کلیئرنسز گرین چینل میں رونما ہوئیں جہاں سمگلرز کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ان کی اشیاء کی بندرگاہوں پر چیکنگ نہیں ہو گی۔ گرین چینل سہولت خصوصی طور پر امیر افراد کو مہیا کی جاتی ہے ۔
تاکہ وہ قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کا باعث بن سکیں اور کرپٹ کسٹمز آفیسرز اس سے زیادہ سے زیادہ مال بنا سکیں۔ گرین چینل کلیئرنس میں سمگلرز کو یقین دہانی کرائی جاتی ہے کہ ان کی اشیاء کو کوئی کسٹم آفیسر چیک نہیں کرے گا اس سے انہیں ممنوعہ چیزیں پاکستان لانے میں حوصلہ افزائی ملتی ہے ۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اس گرین چینل میگا سکینڈل کی وجہ سے پاکستان کے لاکھوں شہری صحت اور جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اس سکینڈل کے ذریعے ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا جاچکا ہے لیکن کسٹمز حکام کوئی کارروائی کر رہے ہیں نہ ہی اپنا قبلہ درست کرتے ہیں کیونکہ سینئر کسٹمز افسران کو پورے سکینڈل سے بھاری فائدہ پہنچتا ہے درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ بات قابل امر ہے کہ اسی طرح کی شکایات نیب میں بھی زیر التواء ہیں۔ لہذٰا چیف جسٹس سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ قومی خزانے کو مزید نقصان پہنچنے سے بچانے کے لئے اس کا سوموٹو ایکشن لیں۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بھی ڈی جی کسٹمز شوکت علی کی بڑے پیمانے پر کرپشن کے حوالے سے نشاندہی کی گئی ہے ۔چیف جسٹس آف پاکستان نے میڈیا رپورٹس اور معروف صحافی اسد کھرل کی درخواست پر ڈی جی کسٹمز شوکت علی کی کرپشن ا ور قومی خزانہ کو نقصان پہنچانے پر ازخود نوٹس لے لیا ہے۔ ڈی جی کسٹمز شوکت علی پر نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کی دوستوں و عزیز واقارب میں تقسیم کا الزام بھی ہے ،اس کے علاوہ اربوں روپے کے قیمتی موبائل بھی جعلی آکشن میں نیلام کر کے رقوم ذاتی اکائونٹس میں ڈال لی گئیں ۔ڈی جی کسٹمز نے کرپشن کو فروغ دینے کے لئے اپنے من پسند کرپٹ افسران پر مشتمل گینگ تشکیل دے رکھا ہے اور کئی ایماندار آفیسرز اس وقت زیر عتاب ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.