لاڑکانہ،وگن کے علاقے سے چھ سالہ بچے کی تشدد زدہ نعش برآمد

جمعہ 1 جون 2018 23:21

لاڑکانہ ۔ یکم جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جون2018ء) لاڑکانہ کے قریب وگن کے علاقے سے چھ سالہ بچے کی تشدد زدہ نعش برآمد، پولیس نے نعش کو تحویل میں لیکر وگن ہسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مقتول بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں، پتہ نہیں کس لئے میرے چھ سالہ بیٹے کو قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق انہوں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کر لئے ہیں. اور تفتیش جاری ہے،تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :