شلپا شیٹھی کی کامیڈی فلم میں کام کرنے کی خواہش

ہفتہ 2 جون 2018 12:14

شلپا شیٹھی کی کامیڈی فلم میں کام کرنے کی خواہش
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے کامیڈی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی نے کامیڈی فلم میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ وہ فلم کے سکرپٹ کے انتخاب میں بہت زیادہ پریکٹیکل ہیں اور میرے سکرپٹ کے انتخاب میں وقت اور تجربے کے ساتھ تبدیلی آگئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ میرا فلم انڈسٹری میں 25واں سال ہے اور گزشتہ 9سالوں سے میں نے کوئی فلم نہیں کی ہے لیکن لوگ ابھی بھی میرے کام پر بھروسہ کرتے ہیں چاہے وہ چھوٹی سکرین ہو یا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہو۔ انہوں نے کہا کہ فلمیں ان کی زندگی کا حصہ ہیں لیکن انہیں اس بار کچھ مختلف کرنے کا انتظار ہے جو اس سے پہلے نہ کیا ہو، وہ کامیڈی فلم کرنا چاہتی ہیں جو تفریح کا باعث بنے۔

متعلقہ عنوان :