Live Updates

عمر ایوب خان کا یوتھ ونگ کے ضلعی نائب صدر عمر فاروق تنولی کے ہمراہ کھلابٹ کا دورہ

ہفتہ 2 جون 2018 12:27

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 17- سے امیدوار عمر ایوب خان نے یوتھ ونگ کے ضلعی نائب صدر عمر فاروق تنولی کے ہمراہ کھلابٹ کا دورہ کیا۔ تحریک انصاف کے کارکنان نے دورہ کے ساتھ ہی انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ کھلابٹ سمیت پورے حلقہ سے کلین سویپ کرنے کا عزم کا اظہار کیا۔ وفاق اور چاروں صوبوں میں آمدہ حکومت تحریک انصاف کی ہو گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے متوقع قومی اسمبلی کے امیدوار عمر ایوب خان نے کھلابٹ سیکٹر نمبر 2 کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ تحریک انصاف یوتھ ونگ ضلع ہری پور کے نائب صدر عمر فاروق تنولی بھی موجود تھے۔ دورہ کے دوران عمر ایوب خان معروف سماجی شخصیت خالد فرہاد تنولی کے حجرہ میں گئے جہاں پر انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنا ن و عہدیداران سمیت علاقہ کی دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران عمر ایوب خان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا پیغام ان تک پہنچایا اور اس موقع پر کہا کہ کامیابی کے ساتھ ہی ضلع ہری پور کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھائے جائیں گے، بیروزگار نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے، حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کو اپ گریڈ کر کے بیروزگاری کا خاتمہ کیا جائے گا۔ اس کے بعد عمر ایوب خان نے سیکٹر نمبر دو کی تاجر برادری سے بھی ملاقات کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات