ریسکیو 1122 پشاورکی مئی کی کارکر دگی رپو رٹ

ہفتہ 2 جون 2018 13:48

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) خیبر پختونخوا ایمرجنسی ریسکیوسروس(1122)نے پشاور میں مئی کے دوران مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران عوام کو بروقت اور فوری سہولیا ت فراہم کیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمدفیضی کے مطابق ڈائر یکٹرجنرل ڈاکٹر خطیر احمد کی سربراہی میں منعقدہ ماہانہ اجلاس میں ادارے کی کا رکر دگی کا جا ئزہ لیا گیا،ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے مئی کے دوران 2182 مختلف واقعات میں 1884افراد بروقت اور بہترین سہولیا ت فراہم کیں اور392 زخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد فراہم کی جبکہ1466 زخمیوں کو ابتدا ئی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا ،ڈاکٹرخطیر احمد نے بتایا کہ ریسکیو 1122نے گزشتہ ماہ536ٹریفک حا د ثا ت، 83 آگ لگنے ،1477 میڈیکل ایمر جنسیز ، ڈوبنے کی20، عمارت گرنے کی7مختلف جرائم کی57 اور 2مختلف نوعیت کے بم دھما کوں کے واقعا ت رونما ہو ئے ۔

ریسکیو 1122 نے ٹریفک کے ہجو م کے با وجود اوسط ٹا ئم 6منٹ اور5 سکینڈ میں عوام کو سہولیات فراہم کیں۔