تجارتی خسارہ میں دس ماہ میں 3.809 ارب ڈالر اضافہ ریکار ڈ

ہفتہ 2 جون 2018 16:24

تجارتی خسارہ میں دس ماہ میں 3.809 ارب ڈالر اضافہ ریکار ڈ
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2017-18 کے ابتدائی دس ماہ میں جولائی تا اپریل کے دوران ملک کے تجارتی خسارہ میں 3.809 ارب ڈالر یعنی 14.40 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اپریل2017-18 کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 30.245 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران تجارتی خسارہ 26.436 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق درآمدات میں اضافہ کے باعث تجارتی خسارہ بڑھا ہے۔

متعلقہ عنوان :