فروری کے بعد کی صورتحال کے ذمے دار فاروق ستار ہیں ،ْعامر خان

کنوینر، انتخابی ٹکٹ دینے اور پارٹی چلانیکا اختیار 3 مختلف لوگوں کے پاس ہوگا ،ْ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 2 جون 2018 16:36

فروری کے بعد کی صورتحال کے ذمے دار فاروق ستار ہیں ،ْعامر خان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) ایم کیوایم بہادرآباد کے رہنما عامر خان نے کہاہے کہ 5 فروری کے بعد کی صورتحال کے ذمے دار فاروق ستار ہیں۔کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ایم کیوایم بہادرآباد کے رہنما عامر خان نے کہا کہ رابطہ کمیٹی نے طیکیا ہے کہ اختیارات ایک شخص کے پاس نہیں ہوں گے، کنوینر، انتخابی ٹکٹ دینے اور پارٹی چلانیکا اختیار 3 مختلف لوگوں کے پاس ہوگا۔

(جاری ہے)

عامر خان نے کہا کہ پارٹی نے ٹکٹ دینے کا اختیار ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو دے دیا ہے، فاروق ستار کہتے ہیں تینوں اختیارات ان کے پاس ہوں تو ایسا ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ 5 فروری کے بعد کی صورتحال کے ذمے دار فاروق ستار ہیں لہٰذا بائیکاٹ کرنے والے بائیکاٹ کرلیں کوئی اثر نہیں پڑے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیوایم بہادرآباد کی جانب سے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں فاروق ستار کو مدعو نہیں کیا گیا۔