ڈکیتی کی5مختلف وارداتوں میںڈاکو نقدی‘ طلائی زیورات ‘موبائل فون اور 2موٹرسائیکلیں چرا لے گئے

ہفتہ 2 جون 2018 17:57

ساہیوال۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) ڈکیتی کی5مختلف وارداتوں میںنامعلوم ونامزد ملزمان نقدی‘ طلائی زیورات ‘موبائل فون اور 2موٹرسائیکلیں وغیرہ لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں89/6-Rمیںہو ئی یہاں عدنان وغیرہ4ملزمان محمد افضل کے گھرکی دیواریں پھلانگ کر زبردستی اندر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھر سے نقدی ‘طلائی زیورات وغیرہ مالیتی55ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔

دوسری واردات مدینہ مسجد کے قریب ہو ئی یہاںعمر سلیمان صبح کے وقت بجلی کا بل جمع کروانے موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ راستے میں 3نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی ‘موبائل فون وموٹرسائیکل چھین کرفرارہو گئے۔ تیسری واردات پاکپتن چوک میںہو ئی یہاںمبارک علی کی بہنیں بشریٰ بی بی ‘اشرف بی بی اور اس کی کزن خالدہ بی بی عارفوالہ جانے کے لئے کھڑی تھیں کہ شہزاد نے لفٹ دیکر انہیں اپنے ساتھ کار میںبٹھا لیا اور عارفوالہ روڈ پر ملزم شہزاد نے گاڑی روک دی جہاں اسکے دیگر ساتھی بھی آگئے اور خوا تین سے نقدی و طلائی زیورات مالیتی 6لاکھ چھین کرفرارہو گئے۔

(جاری ہے)

چوتھی واردات 84/5-Lمیںہو ئی یہاں رئو ف احمد رات کے وقت اپنی بیوی کے ہمراہ کار پر شہر سے اوکاڑہ جارہاتھا کہ راستے میں 4نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی و طلائی زیورات مالیتی1لاکھ25ہزارروپے چھین کرفرارہو گئے۔ پانچویں واردات 63/4R کے قریب ہوئی یہاں ظہور احمد اپنے بیٹے مظہر اقبال کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھرجارہاتھاکہ راستے میں اختر وغیرہ دو ملزما ن نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور ان سے نقدی موبائل فون و موٹرسائیکل چھین کر فرارہو گئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔