Live Updates

تحریک انصاف کے 100 دن کے ایجنڈے سے پاکستان میں کام نہ کرنے والی سیاسی پارٹیاں خوفزدہ ہیں،سردار یار محمد رند

ہفتہ 2 جون 2018 18:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے میر رفیق مگسی ، میر سرفراز ڈومکی و دیگر کی قیادت میں آئے ہوئے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 100 دن کے ایجنڈے سے پاکستان میں کام نہ کرنے والی سیاسی پارٹیاں خوفزدہ ہیں، آج پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں کو خوف ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آکر اپنے روایت کے مطابق اس ایجنڈے پر عمل کردیا تو ان کی دکانداری بند ھوجائیگی آزمائے ہوئے لوگ آج عمران خان کی کارگردگی سے خوفزدہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کے پی کے میں عملی طور پر اپنے تمام دعووں کو سچ ثابت کرکے دکھایا آج صوبہ خیبر پختونخوا پورے پاکستان کیلئے ایک مثالی صوبہ ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نے کبھی روٹی ، کپڑا مکان پر عوام کو بیوقوف بنایا تو کبھی روشن پاکستان کے نام پر عوام کے ساتھ دھوکا کیا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف پر امن اور خوشحال بلوچستان کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی بلوچستان کی عوام کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانا ہماری جماعت کے منشور کا اہم ستون ہے، انشاء اللہ 2018 میں پورے بلوچستان سے بھرپور کامیابی حاصل کریں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جدوجہد پرامن اور ترقی یافتہ بلوچستان کے لئے ہے بلوچستان کے حقوق پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرینگے انشاء اللہ بلوچستان کو دیگر صوبوں کے لئے مثال بنائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات