قبائلی علاقہ جا ت کے صوبے میں ضم ہونے کے باعث 49جوڈیشنل کمپلیکسز کی تعمیر کے لئے مختلف ایجنسیوں میں مقامات کی نشاندہی

ہفتہ 2 جون 2018 21:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2018ء) قبائلی علاقہ جا ت کے صوبے میں ضم ہونے کے باعث 49جوڈیشل کمپلیکسز کی تعمیر کے لئے مختلف ایجنسیوں میں مقامات کی نشاندہی کی ہے جوڈیشنل کمپلیکس ساتوں قبائلی ایجنسیوں اور چھ ایف آرز میں سو ایکڑ اراضی پر تعمیر ہو نگے ۔

(جاری ہے)

49جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر پر مجموعی طور پر 13870.024ملین روپے کی لاگت آئیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ ساتوں قبائلی ایجنسیوں اور ایف آرز میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کرنے کے لئے مختلف اراضی کے لئے سروے کا کام شروع ہو گیا ہے تاکہ جوڈیشل کمپلیکس قائم کیا جاسکے خیبر ایجنسی میں جوڈیشل کمپلیکس قائم کرنے کے لئے باڑہ ، جمرود ، لنڈی کوتل میں مختلف مقامات پر سروے کاکام جاری ہے اس طرح مہمند ایجنسی ، باجوڑ ایجنسی ،شمالی وزیرستان ، جنوبی وزیرستان اورکزئی ایجنسی ،کرم ایجنسی اور ایف آرز میں جوڈیشل کمپلیکس کے قیام کے لئے مختلف تحصیلوں میں اراضی کی نشاندہی کی جا رہی ہے ۔

قبائلی علاقوںکے لئے مجموعی طور پر ججز سمیت 322ملازمین بھی بھرتی ہو نگے ۔ اس سلسلے میں جوڈیشنل اکیڈمی نے پہلے سے ہی اپنی سفارشات صوبائی حکومت اورفاٹا کو ارسال کی ہی