نگرا ن وزیر اعظم ناصر الملک کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دینے کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حکم

اپیل دائر کرنے کا مقصد انتخابات کا مقررہ مدت پر انعقاد یقینی بنانا ہے ،ْجسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک کا بیان

ہفتہ جون 22:30

نگرا ن وزیر اعظم ناصر الملک کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دینے کے عدالتی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دینے کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حکم دیاہے۔تفصیلات کیم طابق لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے گزشتہ روز عام انتخابات کے کاغذات نامزدگی کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سنایا تھا جس کے خلاف الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے لاہور ہائیکورٹ کے کاغذات نامزدگی کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔نگران وزیراعظم نے کہا کہ اپیل دائر کرنے کا مقصد انتخابات کا مقررہ مدت پر انعقاد یقینی بنانا ہے۔خیال رہے کہ نگران وزیراعظم ناصر الملک اور سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب 25 جولائی کو ملک میں عام انتخابات کا اعلان کر چکے ہیں ۔