سینیٹر سراج الحق کی مولانا ڈاکٹر قاسم محمود سے ملاقات ، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

ہفتہ 2 جون 2018 22:46

سینیٹر سراج الحق کی مولانا ڈاکٹر قاسم محمود سے ملاقات ، والدہ کے انتقال ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2018ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم کراچی کے صدر اور مجلس علمائے کراچی کے چیئرمین مولانا ڈاکٹر قاسم محمود سے ملاقات کی اور ان سے ان کی والدہ کی انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر انہوں نے جامعہ کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا اور خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری عبدالوہاب ، ضلع غربی کے امیر عبدالرزاق و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے ڈاکٹر قاسم محمود کی تعلیمی، سماجی اور مذہبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔