Live Updates

تحریک انصاف نے فاٹا میں قومی اسمبلی کے 7حلقوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

ہفتہ 2 جون 2018 23:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2018ء) تحریک انصاف نے فاٹا میں قومی اسمبلی کے 7حلقوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت فاٹا کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں فاٹا سے حتمی امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

مرکزی میڈیا سیل کے مطابق این اے 40 سے گل داد خان، 41 سے گل ظفر خان اور 42 سے سجاد خان تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے ۔این 43، 46، 48 اور 51 سے بالترتیب نورالحق قادری، سید اقبال میاں، اورنگزیب خان اور قیصر جمال انتخاب لڑیں گے۔ عمران خان نے اس ضمن میں کارروائی مکمل کرنے کیلئے تحریک انصاف الیکشن مینجمنٹ سیل کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات