Live Updates

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

اتوار 3 جون 2018 15:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اتوار کو بنی گالا میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رشید گوڈیل نے کہا کہ کراچی ملک کو80فیصد ریونیو دیتا ہی ۔اس کو ترقی کی راہ پر لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوام کی حدمت جاری رکھیں گے۔ ان سے جب سوال کیا گیا کہ وہ کون سے حلقے سے انتخاب لڑیں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ اس بارے میں فیصلہ پارٹی کرے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات