نگران وزیر اعظم ناصر الملک کا سوات پہنچنے پر کمشنر ملا کنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام اور بریگیڈیئر اویس دستگیرنے استقبال کیا

اتوار 3 جون 2018 15:10

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) نگران وزیر اعظم ناصر الملک کا سوات پہنچنے پر کمشنر ملا کنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام اور بریگیڈیئر اویس دستگیر نے استقبال کیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو نگران وزیر اعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک اپنے آبائی علاقے سیدوشریف گل کدہ پہنچے تو کمشنر مالا کنڈ ڈویڑن ظہیر الاسلام اور بریگیڈیئر اویس دستگیر نے نگراں وزیراعظم کااستقبال کیا۔اس موقع پر مقامی افرادنے ان کا بھرپوراستقبال کیا اوربچوں نے گلدستے پیش کئے۔ سوات آمد پروہ اپنے والد کامران الملک کی قبرپربھی گئے اس موقع پر علاقہ عمائدین سے ملاقاتوں میں مقامی افرادنے نگراں وزیراعظم کو اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا