حمزہ شہباز شریف نے چار جون کو وطن واپسی کا اعلان کردیا

من گھڑت مقدمے کا سامنا کروں گا‘ ثابت کروں گا،میرا تمام معاملات سے کوئی تعلق نہیں‘حمزہ شہبا زشر یف کی گفتگو

اتوار 3 جون 2018 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مر کزی رکن حمزہ شہباز شریف نے چار جون کو وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ من گھڑت مقدمے کا سامنا کروں گا ۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز نے اپنے خلاف مقدمے کے اندراج پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ثابت کروں گا،میرا تمام معاملات سے کوئی تعلق نہیںوطن واپس آکر من گھڑت مقدمے کا سامنا کروں گا۔یا درہے کہ حمزہ شہبا زشر یف کے خلاف انکی مبینہ اہلیہ عائشہ احد ملک نے تشدد اور ہر اساں کر نے کا مقدمہ درج کروایا ہے ۔