اپریل 2018 میں مصالحہ جات کی قومی درآمدات میں 13.88فیصد کا اضافہ،خام روئی کی ملکی برآمدات میں 53.01فیصد کی کمی ہو ئی ،پی بی ایس

اتوار 3 جون 2018 18:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) اپریل 2018کے دوران مصالحہ جات کی قومی درآمدات میں 13.88فیصد کا اضافہ جبکہ خام روئی کی ملکی برآمدات میں 53.01فیصد کی کمی واقع ہوئی ۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابقاپریل 2018کے دوران مصالحہ جات کی قومی درآمدات میں 13.88فیصد کا اضافہ ہوا ہے اس دوران مصالحہ جات کی ملکی درآمدات 14.76ملین ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال میں اپریل 2017کے دوران درآمدات کا حجم 12.96ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔

دوسری طرف اپریل 2018کے دوران خام روئی کی ملکی برآمدات میں 53.01فیصد کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد خام روئی کی ملکی برآمدات کا حجم 86ملین روپے تک کم ہوگیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں اپریل 2017کے دوران خام کی روئی کی برآمدات کا حجم 183ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔