الیکشن کمیشن نے ترمیم شدہ انتخابی شیڈول جاری کردیا ‘کاغذات نامزدگی 4 سی8جون تک جمع کرائے جاسکیں گے

اتوار 3 جون 2018 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے ترمیم شدہ انتخابی شیڈول جاری کردیا جس کے تحت کاغذات نامزدگی 4 سی8جون تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی الیکشن ایکٹ 2017کے مطابق برقرار رہیں گے۔اس کے علاوہ امیدواروں کی حتمی فہرست 8 جون کو آویزاں کی جائے گی۔اس سے قبل سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلہ معطل کر دیا۔