Live Updates

اٹک، 25 جو لا ئی کا سورج پاکستان تحریک انصاف کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا،محمد بلال

2018ء کا الیکشن کر پٹ اور نا اہل حکمرانوں کا یوم حساب ثابت ہوگا قائد تحریک انصاف عمران خان پاکستان کی با لا دستی ،جمہوریت کی بحالی اور عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شمالی پنجاب

اتوار 3 جون 2018 20:20

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شمالی پنجاب محمد بلال نے کہاکہ 25 جو لا ئی کا سورج پاکستان تحریک انصاف کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا 2018ء کا الیکشن کر پٹ اور نا اہل حکمرانوں کا یوم حساب ثابت ہوگا قائد تحریک انصاف عمران خان پاکستان کی با لا دستی ،جمہوریت کی بحالی اور عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں خیبر پختونخواہ میں ہسپتالوں ، تعلیم ،صحت اور عوام کے حقوق کی بحالی اور پولیس کا نظام نے عوام کے دل جیت لئے ہیں اٹک میں سابق ضلع ناظم میجر طاہر صادق کی قیادت میں تحریک انصاف ضلع بھر میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی آئندہ عام انتخابات میںپاکستا ن تحریک انصاف پورے پاکستان سے کلین سویپ کریگی مسلم لیگ ( ن ) سوشل میڈیا کے ذریعے گھنائونے پروپیگنڈے اور الزام ترا شی پر انہیں عبرتناک شکست ہوگی عوام ہر محاذ پر قائد پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات