متحدہ مجلس عمل کا منشور پاکستان کے قیام کے بنیادی مقاصد کے حصول کی جانب اہم قدم ہو گا۔ مفتی کفایت الله

اتوار 3 جون 2018 20:40

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علماء اسلام کے صوبائی رہنما سابق رکن صوبائی اسمبلی مفتی کفایت الله نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل 5 جون کو اسلام آباد میں اپنے منشور کا اعلان کرے گی جو پاکستان کے قیام کے بنیادی مقاصد کے حصول کی جانب اہم قدم ہو گا، دینی قوتوںکی وحدت سے اسلامی نظام کے قیام، ملکی استحکام اور امن و امان میں مدد ملے گی۔

وہ ہفتہ کو مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل نے بہترین انتخابی مہم ڈیزائن کر لی ہے، عیدکے بعد ملک بھر میں بھرپور سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا جائے گا، کرپشن اس ملک کا بنیادی مسئلہ ہے، الیکشن میں انشاء الله کرپٹ عناصر کو ناک آئوٹ کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بھارت اور دیگر کفریہ طاقتوں کو ساتھ ملا کر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے جس کا مقابلہ مذہبی قوتیں ہی متحدہ قوت کے ساتھ کر سکتی ہیں، موجودہ نظام نے ملک کو بدامنی اور بیروزگاری کے تحفے دیئے ہیں، مجلس عمل پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنائے گی۔