بلاول بھٹو زرداری سے سردار محمد بخش مہر کی ملاقات

اتوار 3 جون 2018 20:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سابق صوبائی وزیرِ کھیل سردار محمد بخش مہر نے بلاول ہائوس میں ملاقات کی اور انہِیں گھوٹکی کی سیاسی صورتحال کے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ گھوٹکی کا دورہ کریں گے اور ملک گیر الیکشن مہم کے دوران گھوٹکی میں بھی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ سردار محمد بخش مہر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم اور تیر کے نشان پر انتخابات لڑیں گے۔ انہوں نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ آئندہ انتخابات میں عوام کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ دیا جائیگا۔