سیاسی مخالفین کو نواز شریف کے ووٹ بینک کی طاقت کا اندازہ 25 جولائی کو ہو جائے گا،ڈاکٹرآصف کرمانی

اتوار 3 جون 2018 21:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2018ء) سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہاہے کہ سیاسی مخالفین کو نواز شریف کے ووٹ بینک کی طاقت کا اندازہ 25 جولائی کو ھو جائے گا۔

(جاری ہے)

ایک بیا ن میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف اور شہباز شریف کی سیاست کا محور صرف اور صرف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ھے۔ ‘‘ووٹ کو عزت دو ‘‘ مسلم لیگ کے منشور کا اہم ترین جزو ھے۔ڈاکٹرآصف کرمانی نے کہاکہ جو ترقی 70 سالوں میں نہ ھوئی ، نواز شریف اور شہباز شریف نے 5 سالوں میں کر دکھائی۔