دریائے سندھ اور غازی بروتھا نہر میں نہانے کا سلسلہ عروج کو پہنچ گیا

اتوار 3 جون 2018 21:20

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) حضرو اور نواحی علاقوں میں دریائے سندھ اور غازی بروتھا نہر میں نہانے کا سلسلہ عروج کو پہنچ گیا، اتوار کے روز دریائے سندھ اور غازی بروتھا نہر میں نہاتے ہوئے دو نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے، انتظامیہ دفعہ 144کا نفاذ کر نے میں ناکام، رمضان کے دنوں میں تقریبا 10نوجوان بہتے پانی کی نظر ہوچکے ہیں، تفصیلات کے مطابق حضرو اور نواحی علاقوں میں شدید گرمی کی وجہ سے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے دریائوں اور غازی بروتھا نہر کا رخ کر لیا اتوار کے روز اٹک خورد کے مقام پر عابد نامی نوجوان نہاتے ہوئے درائے سند ھ میں ڈوب گیا جبکہ نرتوپہ کا اشفاق علی خان بھی گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے غازی بروتھا نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب گے آخری اطلاع تک دونوں نوجوانوں کی نعشیں پانی سے نہ نکالی جا سکیں، ضلعی حکومت کی طرف سے دفعہ 144کے نفاذ کے با وجود انتظامیہ عمل در آمد کرنے مین مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے یہی وجہ ہے کہ ہزاروں نوجوان حالیہ دنوں میں دریائے سندھ میں نہا رہے ہیں دو نوجوانوں کے ڈوبنے سے علاقے کی فزاء سوگوار ہو گی۔

متعلقہ عنوان :