چیف جسٹس نے زینب کی زندگی پر بننے والی فلم سے متعلق نوٹس لے لیا

اتوار 3 جون 2018 22:30

لاہور۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2018ء) چیف جسٹس پاکستان نے زینب کی زندگی پر بننے والی فلم سے متعلق نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس پاکستان نے زینب کے والد حاجی امین کی درخواست پر نوٹس لیا،حاجی امین نے درخواست میں استد عا کی کہ مقامی ٹی وی چینل کا مالک زینب پر فلم بنارہا ہے اس کو روکا جائے ،مقامی ٹی وی چینل کا مالک اجازت کے بغیر فلم بنارہا ہے،عدالت نے صوبائی اور وفاقی کے وکیل سے رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ پیمرا کا اس معاملے میں کیا رول ہے، رپورٹ دی جائے، ایسی فلمیں نہیں بننی چاہیے ۔