علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کویت اور جاپان سے ڈ ی پورٹ شدہ سات مسافروں کو گرفتار کرلیا گیا

اتوار 3 جون 2018 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جون2018ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے مختلف الگ الگ کارروائیوں کے دوران کویت اور جاپان سے ڈ ی پورٹ ہونے والے سات مسافروں کو گرفتار کرلیا ہے بتایاگیا ہے کہ کویت سے آنے والی پروز 442سے بے دخل مسافر کو گرفتار کرلیاگیاگرفتار کئے گئے مسافروں میں محمد وقاص،طارق احمد،فضل اکبر،نورخان،تحصیل خان اور سعید جان شامل ہیں تمام مسافرغیر قانونی بارڈر کراس کر کے سعودی عرب سے کویت میں داخل ہوئے تھے جبکہ امیگریشن حکام نے ایک اور کارروائی کے دوران جاپان سے بے دخل ہونے والے مسافر عدیل ملک کو گرفتار کرلیا ہے ملزم عدیل ملک لاہور سے کوالالمپورپہنچ کر جاپان چلاگیا تھاجاپان پہنچ کر ملزم عدیل ملک نے برطانیہ میں داخلے کیلئے جعلی ویزہ حاصل کیا جاپانی امیگریشن حکام نے ملزم کو گرفتار کر کے کراچی بے دخل کر دیاکراچی امیگریشن حکام نے عدیل ملک کوپی کے 302 سے لاہور بھجوا دیالاہور پہنچتے ہی امیگریشن حکام نے عدیل ملک کو گرفتار کرلیا۔