الیکشن کمیشن ملک میں عام انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب عام انتخابات کے بروقت انعقاد میں کسی قسم کی کوئی تاخیر، کسی رکاوٹ کا کوئی جواز نہیں بنتا،ترجمان ندیم قاسم

پیر 4 جون 2018 00:10

اسلام آباد ۔ 3 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان ندیم قاسم نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ملک میں عام انتخابات کے بروقت انعقاد کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ملک میں عام انتخابات کرانے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب عام انتخابات کے بروقت انعقاد میں کسی قسم کی کوئی تاخیر یا کسی رکاوٹ کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی تمام تر سرگرمیاں ملکی آئین کی مطابق کی جائیں گی اور عام انتخابات کے انعقاد کے لیے ہم اپنے ملکی قانون کی پیروی کریں گے۔