پنجابی ہونے کی وجہ سے فلم ’’سورما ‘‘ کا کردار نبھانے میں مدد ملی، تاپسی پنو

پیر 4 جون 2018 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ پنجابی ہونے کی وجہ سے فلم ’’سورما ‘‘ کا کردار نبھانے میں مدد ملی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ پنجابی ہونے سے مجھے اس کا بہت فائدہ ہوا ہے کیونکہ جب آپ ہندی فلم کرتے ہیں اور وہ پنجاب کے پس منظر پر مبنی ہو تو اس سے بالکل گھر جیسا محسوس ہوتا ہے اور پھر میرے لئے فلم میں ہاکی سیکھنا اوراس کردار کی شخصیت کی عکاسی کرنا بہت زیادہ چیلنجنگ تھا لیکن پنجابی ہونے کی وجہ سے مجھے فلم کے کردار کو نبھانے میں بہت مدد ملی۔

تاپسی پنو فلم ’’سورما‘‘ میں اداکار دلجیت دوسنج کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گی، فلم کی کہانی بھارتی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان سندیپ سنگھ کی زندگی پر مبنی ہے۔