صاف پانی کمپنی سکینڈل ،شہباز شریف طلبی کے باوجود نیب میں پیش نہ ہوئے ،نمائندے کے ذریعے سوالات کے جوابات جمع کروا دیئے
امیر افضل نامی نمائندے نے نیب لاہور میں پیش ہو کر تفتیشی ٹیم کو وزیر علیٰ شہباز شریف کی مصروفیات سے متعلق آگاہ کیا ‘میڈیا رپورٹس
پیر 4 جون 2018 15:30
(جاری ہے)
آپ نے کسی بھی سفارشات اور پراجیکٹ اسٹڈی کے بغیر صاف پانی کمپنی قائم کرنے کا حکم دیا جبکہ صاف پانی کی فراہمی کے دیگر امکانات اور آپشن کو نظر انداز کیا گیا۔
لیٹر میں کہا گیا تھا کہ آپ نے کسی ٹینڈر اور شفافیت کے بغیر کنسلٹنٹ کو بھرتی کرنے کا حکم دیا۔ لیٹر میں یہ بھی الزام لگایا گیا کہ آپ نے صاف پانی فراہمی کے منصوبے پر لوکل گورنمنٹ کے ذریعے عمل درآمد کرنے کے بجائے کے ایس بی کمپنی کو کنٹریکٹ دیا جبکہ ساتھ ہی لوکل گورنمنٹ کو بھی منصوبے کیلئے ہدایات دیں مگر جو ایک کنٹریکٹ منظور کیا گیا صاف پانی کمپنی میں وہ کے ایس بی کو دیا گیا۔ لیٹر میں وزیر اعلی پنجاب پر کمپنی کے انٹرنل معاملات میں مداخلت کابھی الزام لگایا گیا ہے اور لکھا گیا ہے کہ انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز وزیر اعلی کی اجازت کے بغیر کوئی کنٹریکٹ منظور نہیں کریں گے جبکہ کمپنی کا میمورنڈم اور شق آپ کو ایسا کوئی اختیار نہیں دیتی۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف طلبی کے باوجود گزشتہ روز نیب میں پیش نہ ہوئے تاہم انکے امیر افضل نیب لاہور میں پیش ہوئے اور تفتیشی ٹیم کو شہباز شریف کی مصروفیات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے فراہم کیے گئے سوالات کے جوابات جمع کروا دیئے ۔نیب لاہور کی جانب سے اس حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی جا رہی ہے اور عنقریب اس حوالے سے فیصلہ کرلیا جائیگا۔واضح رہے کہ اس سے قبل شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز، داماد عمران علی، سابق وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا اور سابق رکن پنجاب اسمبلی وحید گل بھی نیب پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.