کراچی میں پانی کی قلت کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں، نگران وزیراعلی سندھ

پیر 4 جون 2018 16:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) نگران وزیراعلی سندھ فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی میں پانی کی قلت کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں، قلت پر قابو پانے کے لئے مینجمنٹ کو تقویت دی جائے۔ ترجمان وزیر اعلی سندھ کے مطابق یہ بات انہوں نے پیر کے روز وزیراعلیٰ ہائوس میں آبپاشی کے مسائل سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری رضوان میمن، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری اعجاز خان، سیکریٹری آبپاشی جمال شاہ و دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سندھ میں پانی کی قلت کے مسئلے پر غور کیا گیا۔ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمان نے کہا کہ کراچی میں پانی کی قلت کے مسئلے کو حل کیا جائے۔ انہوں نے سیکریٹری آبپاشی جمال شاہ کو پانی کی قلت ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بدین اور دیگر تیل-انڈ میں قلت آب کو منظم کرتے ہوئے علاقوں میں پانی پہنچائیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکریٹری آبپاشی جمال شاہ نے نگران وزیراعلی سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کو اس وقت 36 ہزار 450 کیوسک پانی مل رہا ہے جوکہ شیئر کے حساب سے 35 فیصد بنتا ہے جبکہ معاہدے کے حساب سے 1 لاکھ 6 ہزار 300 کیوسک پانی ملنا ہے تاہم وزیراعلی سندھ کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ 15 جون تک پانی کی صورتحال بہتر ہوجائے گی، وقتا فوقتا بہتری بھی آرہی ہے۔ اس موقع پر چیف سیکریٹری رضوان میمن نے کہا کہ کراچی میں پانی کی فراہمی کی نگرانی میں خود کرتا ہوں، کراچی کو باقائدہ پانی مل رہا ہے، جہاں پانی کی قلت ہے وہاں ٹینکرز سے پانی پہنچایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :