اب فاٹا کے عوام کو ترقی دینے کا وقت ہے، فاٹا کو قومی دھارے میں لانا ہماری ترجیحات میں شامل تھا

نواز شریف کی فاٹا یوتھ جرگہ سے ملاقات میں گفتگو

پیر 4 جون 2018 18:53

اب فاٹا کے عوام کو ترقی دینے کا وقت ہے، فاٹا کو قومی دھارے میں لانا ہماری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اب فاٹا کے عوام کو ترقی دینے کا وقت ہے، فاٹا کو قومی دھارے میں لانا ہماری ترجیحات میں شامل تھا۔

(جاری ہے)

پیر کو نواز شریف سے فاٹا یوتھ جرگہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں جرگہ ارکان نے فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام پر نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانا ہماری ترجیحات میں شامل تھا، اب فاٹا کے عوام کو ترقی دینے کا وقت ہے۔