وقت آگیاہے کہ سرمایہ دارانہ جاگیردارانہ تسلط کا خاتمہ کیا جائے، ڈاکٹر فرید پراچہ

پیر 4 جون 2018 22:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے گزشتہ روز گلشن راوی میں مقامی رہنما شہزاد صلاح الدین کی طرف سے دیے گئے افطارڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ماضی کی ہر حکومت نے غربت ، بے روزگاری ، بدامنی اور بدعنوانی میں اضافے کے سوا کچھ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

مہنگائی نے غریب کو زندہ در گور کر دیاہے اور اب وقت آگیاہے کہ سرمایہ دارانہ جاگیردارانہ تسلط کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ ملک آئیڈیالوجی اور دیانتدار قیادت کے ذریعے تبدیل ہوتے ہیں۔ ترکی اور ملائیشیا کی ترقی ایک مثال ہے۔ انہوںنے کہاکہ مغربی صیہونی اور بھارتی یلغار کا مقابلہ ایم ایم اے ہی کر سکتی ہے۔