ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح 43ہزار کیوسک سے تجاوز کرگئی

پیر 4 جون 2018 23:37

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جون2018ء) ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح 43ہزار کیوسک سے تجاوز کرگئی۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گرمی کی شدت کے باعث دریائے چناب میں پانی کی آمدمیں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

ہیڈ مرالہ اتھارٹی کے مطابق مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 43214کیوسک ریکارڈ کی جارہی ہے جبکہ ہیڈ خانکی کیلئے 32414کیوسک پانی چھوڑا جارہاہے۔

نہر اپر چناب کو 10800کیوسک پانی فراہم کیا جارہاہے ۔دریائے چناب میں پانی کی آمد کی آمد38788کیوسک، دریائے جموں توی میں 3021کیوسک اور دریائے مناور توی میں 1405کیوسک پانی کی آمد ریکارڈ کی جارہی ہے۔ تاہم پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل اور بدھ کے روز سیالکوٹ اور گردونواح میں وقفہ وقفہ سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائیگا۔