لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری ایجوکیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جواب طلب کر لیا

منگل 5 جون 2018 00:04

لاہور۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر ان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک نے سمیرا خالد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ دوران سروس درخواست گزار کا شوہر انتقال کر گیا جس کے بعد شوہر کی جگہ پر ملازمت نہ دی گئی۔

درخواست گزار وکیل نے عدالت کے روبرو کہا کہ عدالت کے حکم کے باوجود ان کو ملازمت نہیں دی جا رہی اور عدالت کے پندرہ فروری2018کی خلاف ورزی کی جارہی ہے جو توہین عدالت کے مترادف ہے، وکیل نے استدعا کی کہ عدالتی حکم عدولی پرسیکرٹری تعلیم پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔