سکھر پولیس کی جانب سے غیر رجسٹرڈ موٹر رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

پیر 4 جون 2018 23:40

سکھر۔ 4جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) سکھر پولیس کی جانب سے غیر رجسٹرڈ موٹر رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، درجنوں رکشہ پولیس تحویل میں لے لئے گئے ،پولیس ترجمان کیمطابق رجسٹریشن تک آن روڈ نہیں کیا جائیگا ،ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے گزشتہ روز شہید گنج سے رکشہ ڈرائیور کیجانب سے شہری کا اے سی لے کر فرار ہونے کا سختی سے نوٹس لیا ، انہوںنے متعلقہ ایس ایچ او کو ملزم کی فوری گرفتاری اور اے سی جلد برامد کروانے کے احکامات جاری کیے ، تمام سارجنٹس و ایس ایچ اوز کو غیر رجسٹرڈ رکشوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :