فلم ’’ریس 3‘‘ 15جون کو ریلیزکی جائے گی

منگل 5 جون 2018 11:36

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’’ریس 3‘‘ 15جون کو ریلیزکی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی ایکشن فلم ’’ریس 3‘‘ میں اداکار سلمان خان، انیل کپور، جیکولین فرنینڈس، بوبی دیول، ثاقب سلیم اور ڈیزی شا شامل ہیں جس کے لئے جیکولین فرنینڈس کو باقاعدہ مکسڈ مارشل آرٹس کی ٹریننگ دی گئی ہے جبکہ فلم میں سلمان خان اور انیل کپور کی دھماکے دار انٹری دی گئی ہے، یہ فلم ’’ریس ‘‘ سلسلے کی فلموں کا سیکوئل ہے جس میں اداکار سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ فلم ’’ریس 3‘‘ 15جون کو ریلیزکی جائے گی۔