علماء کرام انبیاء کے وارث ہیں، مولانا غلام محمد صادق

منگل 5 جون 2018 11:59

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) جید عالم دین شیخ الحدیث والقرآن سابق رکن قومی اسمبلی مولانا غلام محمد صادق نے کہا ہے کہ علماء کرام انبیاء کے وارث ہیں اور اسلام کے تبلیغ و اشاعت اور تعلیمات کے فروغ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، عوام آئندہ انتخابات میں ملک و قوم اور دین اسلام کے مخالفین کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے علماء کرام کا بھر پور ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اٴْنہوں نے جامعہ مسجد تحصیل بازار چارسدہ میں دورہ تفسیر کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے جید عالم دین مفتی عبد اللہ شاہ ، مولانا عبد الرؤف شاکر ،سابق سنیٹر حافظ عبد الرشید نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پر مولانا جمیل احمد ، مولانا عبد اللہ جان سمیت دیگر علما ء ، آئمہ کرام بھی کثیر تعداد میں موجود تھے اٴْنہوں نے کہا کہ اپنے اکابرین و اساتذہ کرام کے نقش قدم پر چل کر دین اسلام کی ترویج اور اصلاح معاشرہ کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :