تعلیم کی ترقی ضلعی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے ، ضلع ناظم لکی مروت

منگل 5 جون 2018 12:02

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2018ء) ضلع ناظم لکی مروت ایڈووکیٹ اقبال حسین نے کہا ہے کہ شعبہ تعلیم کی ترقی ضلعی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے سرکاری سکولوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، اساتذہ اور پی ٹی سی ممبران کو چاہیے کہ وہ سرکاری رقوم کا شفاف استعمال یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی پی ایس ممہ خیل مروت کی والدین اساتذہ کونسل کے سیکرٹری کو سکول میں اضافی کلاس روم کی تعمیر کے لئے آٹھ لاکھ روپے مالیت کا چیک دینے کے موقع پر کیا۔ ضلع ناظم نے کہا کہ پانی، بجلی، چاردیواری اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی سے اساتذہ اور طلبہ کو تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں میں مشکلات پیش نہیں آئیں گی۔اس موقع پر ایس ڈی ای او نورنگ محمد شفیق خان، اے ڈی او پی اینڈ ڈی قدیر شاہ، اے ڈی او سپورٹس نثار محمد، ڈسٹرکٹ کونسلرز ملک نصیر خان و علی گل خان اور ملک محمد ادریس خان بھی موجود تھے

متعلقہ عنوان :