Live Updates

عائشہ گلا لئی ریحام خان کی حمایت میں بول پڑیں

عائشہ گلا لئی نے پاکستانی خواتین سے ریحام خان کی مدد کرنے کی اپیل کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 5 جون 2018 12:19

عائشہ گلا لئی ریحام خان کی حمایت میں بول پڑیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 جون 2018ء) عائشہ گلا لئی ریحام خان کی حمایت میں بول پڑیں۔پاکستانی خواتین سے ریحام خان کی مدد کرنے کی اپیل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلا لئی جو کہ تحریک انصاف سے علیحدگی کے بعد اپنی ایک الگ پارٹی بنا چکی ہیں۔عائشہ گلا لئی نے ریحام خان کی کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو کون نہیں جانتا۔

عمران خان اخلاقی طور پر زوال پرست شخص ہیں۔ عمران خان کو کتاب سے بد نامی کا ڈر ہے۔عائشہ گلا لئی ریحام خان کی حمایت میں بول پڑیں۔عائشہ گلا لئی کا کہنا تھا کہ پاکستانی خواتین ریحام خان کی مدد کریں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے عائشہ گلا لئی بھی پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پر غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے کا الزام عائد کر چکی ہیں۔

(جاری ہے)

اور اب عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے بھی ایک کتاب لکھی ہے جس میں عمران خان اور ان کی ذاتی زندگی سے متعلق کئی اہم انکشافات بھی کیے گئے ہیں۔ریحام خان نے اس کتاب میں نہ صرف عمران خان بلکہ عمران خان کی قریبی شخصیات پر بھی سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔خیال رہے کہ ریحام خان کی کتاب آج کل میڈیا اورسوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے ۔

ریحام خان کی کتاب میں عمران خان سے متعلق کچھ انکشافات کیے گئے ہیں جس پر پی ٹی آئی کارکنوں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے حامیوں نے ریحام خان پر مسلم لیگ ن کے ایجنڈے پر کام کرنے ، مسلم لیگ نسے پیسے لینے اور طلاق کے بعد شہباز شریف سے بلٹ پروف گاڑی لینے کا الزام بھی عائد کیاتھا۔ ریحام خان پر مریم نواز سے رابطے میں ہونے اور ان سے ملاقات کرنے کا الزام بھی ہے۔ ریحام خان کی کتاب ممکنہ طور پر عام انتخابات 2018ء سے کچھ دیر قبل منظر عام پر آئے گی جس سے متعلق کہا جارہا ہے کہ اس کتاب میں کچھ ایسی باتیں ہیں جن کا اثر عام انتخابات 2018ء کے نتائج پر ہو سکتا ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات