ملک کے دیگرعلاقوں کی طرح سکندرآباد سوراب میں بھی کاغذات نامزدگی کے حصول کاسلسلہ شروع ہوگیا

منگل 5 جون 2018 16:44

سکندرآبادسوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) ملک کے دیگرعلاقوں کی طرح سکندرآباد سوراب میں بھی کاغذات نامزدگی کے حصول کاسلسلہ شروع ہوگیا پی بی 36 کے لئے چارامیدواروں جے یوآئی کے حافظ محمدابراہیم لہڑی کے لیئے ان کے نمائندے مولوی منیراحمدزہری پی ایم ایل این کے سینیٹرنوابزادہ میر نعمت اللہ خان زہری کے لیے ان کے نمائندے حاجی عبدالواحد ہارونی نے،بی این پی عوامی کے مرکزی رہنمائسابق صوبائی وزیرداخلہ میرظفراللہ خان زہری کے لیے ان کے نمائندے خلیل میروانی نے اورپی ٹی آئی کے ضلعی صدرعبداللہ علی نیریٹرننگ آفیسر جوڈیشل مجسٹریٹ کلیم اللہ موسیانی سے کاغذات نامزدگی حاصل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :