نگراں وزیر داخلہ محمد اعظم خان نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

وزارت داخلہ پہنچنے پر اعلی افسران نے استقبال کیا، وزارت کے امور پر بریفنگ دی گئی

منگل 5 جون 2018 17:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2018ء) نگراں وزیر داخلہ محمد اعظم خان نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو وزارت داخلہ پہنچنے پر وزارت کے اعلی افسران نے ان کا استقبال کیا بعدازاں نگراں وزیر داخلہ کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں تعارفی اجلاس ہوا اور افسران نے وزیر داخلہ کو وزارت کے امور پر بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :