خدا حافظ متحدہ عرب امارات، پی سی بی نے پی ایس ایل اور پاکستان کی ہوم سیریز کیلئے نئے ملک کا انتخاب کرلیا

ْپی سی بی کا یو اے ای کرکٹ بورڈ کی جانب سے لیگ متعارف کروانے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار رواں برس کے آخر میں پاکستان کی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے سیریز کیلئے ونٹر سیزن میں دیگر ایونٹس شیڈول کرنے سے گریز کیا جائے،دوسری صورت میں پاکستان ملائیشیا سمیت کسی نیوٹرل وینیو پر مقابلوں کی میزبانی کا فیصلہ کرییگا، نجم سیٹھی

منگل 5 جون 2018 20:07

خدا حافظ متحدہ عرب امارات، پی سی بی نے پی ایس ایل اور پاکستان کی ہوم ..
دبئی/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2018ء) پاکستان کر کٹ بورڈ نے یو اے ای کر کٹ بورڈ کی جانب سے لیگ متعارف کروانے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے،،پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ رواں برس کے آخر میں پاکستان کی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے سیریز کیلئے ونٹر سیزن میں دیگر ایونٹس شیڈول کرنے سے گریز کیا جائے،دوسری صورت میں پاکستان ملائیشیا سمیت کسی نیوٹرل وینیو پر مقابلوں کی میزبانی کا فیصلہ کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے تینوں ایڈیشنز امارات میں ہوئے، گزشتہ کچھ عرصے سے اماراتی کرکٹ حکام کا لیگز کی میزبانی کی جانب رجحان بڑھتا نظر آیا ہے،پاکستانی میچز اور نشریاتی حقوق کی قدر کم کرنے والے یہ اقدامات پی سی بی کو بھی بری طرح کھٹکنے لگے تھے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نجم سیٹھی نے مطالبہ کیا تھا کہ رواں برس کے آخر میں پاکستان کی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے سیریز کیلیے ونٹر سیزن میں دیگر ایونٹس شیڈول کرنے سے گریز کیا جائے،دوسری صورت میں پاکستان ملائیشیا سمیت کسی نیوٹرل وینیو پر مقابلوں کی میزبانی کا فیصلہ کرے گا،یاد رہے کہ آئندہ سیزن میں ایشیا کپ،،افغانستان پریمیئر لیگ اور ٹی 10لیگ کے یواے ای میں انعقاد کی پہلے ہی تصدیق ہوچکی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے بھی اس بار زیادہ میچز ہونا ہیں،،بھارت میں الیکشن کی وجہ سے آئی پی ایل کا کچھ حصہ یا پورا ایونٹ ہی امارات میں کرایا جا سکتا ہے۔اس صورتحال میں یو اے ای کرکٹ بورڈ کی جانب سے انٹر نیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا تازہ منصوبہ بھی سامنے آگیا،ایونٹ ہر سال دسمبر اور جنوری میں ہوگا، لیگ چیئرمین اور پی سی بی کے سابق سربراہ نسیم اشرف کا کہنا ہے کہ ہم ایونٹ کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھنا چاہتے ہیں،انٹرنیشنل کیلنڈر میں اس کی اپنی جگہ اور پہچان ہوگی،اس بین الاقوامی میلے کا مقصد کھلاڑیوں اور کھیل دونوں کو فائدہ پہنچانااور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔

ای سی بی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ ایسٹ نے کہاکہ ہم اس ایونٹ کے ذریعے کھیل کو یواے ای کے کونے کونے میں پھیلانا چاہتے ہیں،یہ صرف لیگ نہیں ایک ایسا میلہ ہوگا جس کا ٹکٹ ہر کوئی حاصل کرنا چاہے گا۔دوسری جانب لیگز کی بھرمار میں ایک اور اضافہ پی سی بی کیلیے یقینی طور پر باعث تشویش ہوگا، اس حوالے سے کرک انفو سے گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہاکہ ٹی ٹوئنٹی لیگ کے حوالے سے ابھی تک باقاعدہ کوئی اطلاع نہیں کی گئی،اب تک جو اشتہار سامنے آیا وہ ای سی بی نہیں بلکہ اسپانسر ادارے نے دیا ہے۔۔